Friday, 29 November 2024


کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا پانچواں جلسہ تقسیم اسناد آج ہوگا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا پانچواں جلسہ تقسیم اسناد پیر2اپریل کو شام6بجے ہوگا جس میں 730 گریجویٹس کو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی اسناد تقویض کی جائیں گی جبکہ پوزیشن ہولڈر طلبہ طالبات کو طلائی تمغے دیئے جائیں گے۔
کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نرگس انجم کے مطابق تقریب میں 2013سے لیکر 2017تک کے کامیاب گریجویٹس کو اسناد تفویض کی جائیں گی،جلسہ کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر داکٹر اجمل خان کریں گے جبکہ میئر کراچی وسیم اختر مہمان خصوصی ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ کے ایم ڈی سی پاکستان بھر میں کسی بھی بلدیاتی ادارے کے زیر انتظام چلنے والا واحد میڈیکل کالج ہے جس کا قیام نومبر 1991 میں عمل میں آیا تھا، ابتداء میں 50طلبہ و طالبات کو ایم بی بی ایس اور 10 طلبہ و طالبات کو بی ڈی ایس میں داخلے دیئے گئے تھے تاہم اب اس میں سالانہ داخلوں کی گنجائش ایم بی بی ایس میں 100سے بڑھ کر 250 ہو چکی ہے اور اسی طرح بی ڈی ایس میں سالانہ داخلوں کی تعداد 50سے بڑھ کر 100ہوچکی ہے اور تمام داخلے میرٹ پر دیئے جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کرنے پر غٖور کررہے ہیں جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment