Friday, 29 November 2024


چین اور امریکا میں تجارتی لڑائی،امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی

 

ایمز ٹی وی (نیو یارک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر 100ارب ڈالر ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دینے کے بعد گزشتہ روز ایک بار پھر چین کیخلاف تجارتی اقدامات کا اعلان کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا اثر امریکی منڈیوں پر پڑا اور امریکی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہو گئیں۔چین کےخلاف اضافی ٹیرف کے اعلان پر انڈیکس ڈاو¿ جونز میں 572 پوائنٹس کمی ہو گئی۔کاروبار میں ایک وقت پر انڈیکس ڈاؤ جونز 767 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا۔
انڈیکس اسٹینڈرڈ اینڈ پورز فائیو ہنڈرڈ میں 58 جبکہ نسڈیک میں 161 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی سے امریکی سرمایہ کاروں کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجارتی جنگ کا اعتراف کر لیا۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ان اقدامات سے تکلیف ضرور ہو گی لیکن اس سے امریکا مضبوط ہو گا۔
دوسری جانب چینی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے مفادات کی خاطر تمام اقدامات کرنے کو تیار ہیں۔امریکا سے تجارتی جنگ نہیں چاہتے لیکن لڑائی سے بھی نہیں گھبرائیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment