Friday, 29 November 2024


جنت نظیر وادی کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم

ایمز ٹی وی (سرینگر)جنت نظیر وادی کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم ہے۔ نہتے نوجوانوں کی قیمتی جانیں بھارتی درندگی کی نذر ہونے لگیں۔قابض فورسز گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں شہید ہونے والے مصور وانی کی نماز جنازہ کے مقام کو بھی سیل کر دیا۔

بھارتی مظالم کی وجہ سے وادی کے سکولز، کالجز، انٹرنیٹ سروس اور تجارتی ادارے بند ہیں۔ضلع پلواما سمیت کئی علاقوں میں کرفیو کا سماں ہے جبکہ ویران سڑکیں علاقے میں جاری بربریت کی داستانیں سنا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مصور وانی کی نمازجنازہ کے دوران بھارتی فورسز نے اپنی بربریت کا سلسلہ نہ روکا تو مزید ہنگامے ہو سکتے ہیں۔بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری طلبا وطالبات بھی سراپا احتجاج ہیں۔گزشتہ روز سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، کشمیر یونیورسٹی اور مختلف کالجوں کے طلبا نے احتجاجی مظاہرے کیے اور آزادی کےحق میں اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بلند کیے جبکہ کئی اسکولوں کے سامنے بھی مظاہرے کئے گئے۔اس دوران ہونے والی جھڑپیں میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہیں۔

 

Share this article

Leave a comment