Friday, 29 November 2024


لومڑی سے مشابہت ایک طویل عجیب جانور

 

ایمز ٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی امریکا میں پایا جانے والا یہ جانور جس کا نام کینیڈی ہے، لومڑی سے مشابہہ تو ہے، تاہم یہ نہ تو لومڑی ہے، نہ بھیڑیا اور نہ ہی کتا۔
کینیڈی عام لومڑی سے 1 میٹر طویل ہوتا ہے۔ اس کے جسم میں سب سے لمبی اس کی ٹانگیں ہوتی ہیںان کی ایک اور غیر معمولی خصوصیت ان کی گردن پر موجود بال ہیں جو کسی خطرے کو سونگھتے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں۔
کینیڈی کی پسندیدہ خوراک ایک جنگلی قسم کا سیب ہے جس کا نام اس کے نام پر ’وولف ایپل‘ رکھا گیا ہے۔
یہ اکیلا رہتا ہے اور اپنے علاقے کو نشان زدہ کردیتا ہے تاکہ اس کے علاقے میں کوئی اور نہ آئے۔ماہرین کا کہنا ہے جنوبی امریکا میں پایا جانے والا یہ جانور خطرے کا شکار ہے اور اس وقت اس کی تعداد صرف 17 ہزار ہے۔ 

 

Share this article

Leave a comment