Friday, 29 November 2024


سعودیہ عرب اور فرانس کے درمیان 18 ارب روپے کا معاہدہ

 

ایمز ٹی وی (پیرس) سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس کا دورہ کیا جہاں فرانس کے دارلحکو مت پیرس میں دونوں ملکوں کے درمیان اٹھارہ ارب ڈالر کے معاہدے طے پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان تین روزہ سرکاری دورے پر فرانس میں موجود ہیں اور فرانسیسی وزیر اعظم سمیت اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات بھی کر چکے ہیں، جس کے بعد سعودی عرب اور فرانس کے درمیان 18 ارب ڈالر کے معاہدے بھی سامنے آئے۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کی حکومتوں کے مابین اٹھارہ ارب ڈالر کے بیس اقتصادی معاہدے طے پا چکے ہیں۔البتہ فی الوقت ان معاہدوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن اس سے پہلے سعودی حکومت نے معاہدے سے متعلق عندیہ دیا تھا۔
اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد سعودی شہزادے نے فرانس کے دورے کا اقدام کیا۔جبکہ اسی دوران پیرس میں ہی لبنان کے وزیر اعظم اور مراکش کے شاہ محمد سے ایک مشترکہ ہنگامی ملاقات بھی کی۔
واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت نے سعودی ولی عھد کو اس دورے کی دعوت دی ۔ سعودی ولی عھد کے وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر توانائی وصنعت انجینئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عواد العواد سمیت اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment