Friday, 29 November 2024


نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی

 

ایمز ٹی وی (کراچی)بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، کے الیکٹرک کا گیس کی کمی کا بہانہ
کراچی میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ کردیاگیا ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کررکھی ہے جس سے شہری گرمی میں شدید پریشانی کا شکا رہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے سوئی گیس کی طرف سے گیس نہ ملنے کا بہانہ بنایا جارہا ہے جب کہ سوئی گیس نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ہی قرار دیا ہے۔نیپرا نے کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیانیپرا نے گزشتہ روز کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کانوٹس لیا تھا اور اس کی تحقیقات کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے جو پہلے کے الیکٹرک کےمرکزی دفتر کا دورہ کرے گی اس کے بعد کے الیکٹرک کے جنریشن پلانٹ کا بھی دورہ کرےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم 13اپریل تک کراچی میں رہے گی جو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرے گی۔

 

Share this article

Leave a comment