Friday, 29 November 2024


متحدہ قومی مومنٹ کے 3 مجرموں کو 21 سال قید کی سزا

 

ایمز ٹی وی (کرا چی ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواداور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں ایم کیو ایم کے مر کز نائن زیرو کے عقب سے گرفتار 3 کارکنوں کو21,21 سال قید کی سزا سنا دی۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گر دی کے مقد مات میں نائن زیروسے گرفتار ملزموں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دھما کا کیس مواد اور اسلحہ ایکٹ کا جرم ثابت ہو نے پر ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں کو 21,21 سال قید کاحکم سنا دیا۔

مجرمان میں عمران عرف بابا، عبد ا لحمید عر ف آصف اور احسان کمال شامل ہیں ۔ پو لیس کے مطا بق گرفتار مجرمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ مجر مان کو 2017 جو لائی میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ مجرمان سے اسلحہ اور دھماکی خیز مواد برا مد ہو ا جو ٹا رگیٹ کلنگ میں استعمال ہو ا جس کی بنا پر عدالت نے ایم کیو ایم کے مجرموںکو 21 سال کی سزاسنا دی ۔

 

Share this article

Leave a comment