Friday, 29 November 2024


لگژری گاڑیوں کے استعمال پر چیف جسٹس میاں ساقب نثارنے از خود نوٹس لے لیا

 

ایمز ٹی وی (لا ہور )چیف جسٹس آف پاکستان نے مہنگی گاڑیوں کے استعمال پر از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک بھر کے وفاقی و صوبائی محکموں سے رپورٹ طلب کر لی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی پر آئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بریفنگ کے دوران لگڑری گاڑیوں کے استعمال پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نےازخود نوٹس لیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے صحت اور تعلیم کی صورتحال خراب ہے اور افسران لگژری گاڑیاں انجوائے کر رہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ازخود نوٹس جاری کیا۔

بتایا جائے کتنے سرکاری افسران کے زیر استعمال حیثیت سے زائد لگڑری گاڑیاں ہیں ، تمام صوبوں کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے زیر استعمال لگڑری گاڑیوں کی بھی رپورٹ دی جائے۔عدالت نے تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو 15 دنوں میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

 

 

Share this article

Leave a comment