Friday, 29 November 2024


35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں کی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں کی اور اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے کب کسی سے ٹکٹ مانگا ہے کہ ہردوسرے روز مجھے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے بیان داغ دیا جاتا ہے، ان کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی اس کا طلبگار ہو، میں نے اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں نہ تو پہلے کبھی ٹکٹ کی درخواست اور نہ ہی آئندہ کروں گا، اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ میری طاقت اللہ تعالیٰ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے جو 1985 سے میرے ساتھ رہا اور امید ہے کہ یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا۔

 

Share this article

Leave a comment