Friday, 29 November 2024


وفاقی حکومت، اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وفاقی حکومت نے اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کردیا۔ سالانہ 12لاکھ تک آمدن پر 59ہزار 500روپے کی بچت ہوگی۔میڈیا ذرائع کے مطابق اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس سے تنخواہ دار ملازمین کی کافی بچت ہوسکے گی۔ سالانہ 12لاکھ روپے تک کی آمدن پر 59ہزار 500روپے کی بچت ہوگی۔ جب کہ 18لاکھ روپے تک کی آمدن پر 94ہزار 500روپے کی بچت ہوگی۔

سالانہ 25لاکھ روپے تک کی آمدن پر 1لاکھ 89ہزار 500روپے کی بچت ہوگی۔ سالانہ 30لاکھ روپے تک کی آمدن پر 2لاکھ 30ہزار 500روپے اور سالانہ 50لاکھ روپے تک کی آمدن پر 5لاکھ 42ہزار روپے کی بچت ہوگی۔

علاوہ ازیں سالانہ 70لاکھ روپے تک کی آمدن پر 7لاکھ 92ہزار روپے کی بچت ہوگی۔ سالانہ 80لاکھ روپے تک کی آمدن پر 9لاکھ 42ہزار روپے اور سالانہ 90لاکھ روپے کی آمدن پر 10لاکھ 92ہزار جب کہ سالانہ ایک کروڑ روپے تک آمدنی والے کو 12لاکھ 42ہزار روپے کی بچت ہوگی۔

 

 

Share this article

Leave a comment