Friday, 29 November 2024


جامعہ کراچی، ایم فل/ پی ایچ ڈی کے داخلے کی منظوری

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کےاکیڈمک کونسل کااجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں ایم فل/ پی ایچ ڈی کے داخلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایم فل/ پی ایچ ڈی میں داخلے آئندہ ہفتے شروع کر دیئے جائیں گے اور داخلہ ٹیسٹ 13 مئی کو لیا جائے گا جو جامعہ کراچی خود لے گی۔
داخلہ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر لانا ضروری ہوں گے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو سندھ اسمبلی میں جامعات کا ترمیمی ایکٹ پیش کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام وائس چانسلرز کو اس تاریخی موقع پر سندھ اسمبلی میں بلایا تھا
تاہم جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سندھ اسمبلی نہیں آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے نہ آنے پر ناراضی کا بھی اظہار کیا تھا۔ جامعہ کراچی کے ترجمان فاروق کے مطابق ڈاکٹر اجمل اس وقت بھرتی کے سلسلے میں منعقدہ سلیکشن بورڈ میں مصروف تھے اس لئے نہیں آسکے

 

Share this article

Leave a comment