Friday, 29 November 2024


کراچی ، کے ایم سی کی بدانتظامی اور ناقص کارکردگی

 

ایمزٹی وی(کراچی/صحت) محکمہ صحت کے ایم سی کی بد انتظامی اور ناقص کارکردگی عوام کیلئے وبال جان بن گئی ۔ عباسی شہید اسپتال میں دوائیں مل رہی ہیں نہ ہی مریضوں کو کھانا پینا ۔
ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو، سرجیکل آئی سی یو، چائلڈ آئی سی یو اور ایچ ڈی یو یونٹ میں چھبیس وینٹی لیٹرز اور دو انکوبیٹرز ناکارہ ہو گئے ہیں، مریض زندگیاں بچانے کیلئے نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد انور نے کہا کہ فنڈز کی کمی اور مشینری کی خرابی سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر
چکے ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment