Thursday, 28 November 2024


کوئٹہ میں فائرنگ،دکان دار جاں بحق

 

ایمز ٹی وی (کو ئٹہ) کوئٹہ میں عبدالستار روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص عبدالستار روڈ پر اپنی دکان میں موجود تھا، جہاں گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کی۔ جاں بحق پچاس سالہ شخص کی شناخت محمد آصف ولد غلام نبی کے نام سے کی گئی ہے۔مقتول دکان دار علمدار روڈ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ملک مراد کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں نامعلوم افراد نے آصف کی دکان پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

 

Share this article

Leave a comment