Thursday, 28 November 2024


فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کا عمل روکنے کا حکم

ایمزٹی وی(اسلام آباد/تعلیم) ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے وفاق کی نمائندگی کی۔

ہائیکورٹ نے ملک بھر میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ جب تک ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مقرر نہیں ہوتا، حکم برقرار رہے گا۔ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل نے درخواست کی کہ اس پراسس کو نہ روکیں ورنہ ملک بھر کے طلبا متاثر ہوں گے، کوٹہ مقرر کرنے سے اسلام آباد کے لوگوں کا نقصان ہوگا۔

 

 

Share this article

Leave a comment