Friday, 29 November 2024


شناختی کارڈ کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو آگاہ کردیا ہے کہ نئی فیسوں کا اطلاق فوری اور آج ہی سے ہوگا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ نئی فیسوں سے متعلق جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق فوری اور آج ہی سے ہوگا اور اس حوالے سے ملک بھر کے نادرا دفاتر کو آگا ہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ارجنٹ فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کردی گئی ہے۔ اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 300 سے بڑھا کر 750 روپے اور ارجنٹ فیس 750 سے بڑھا کر 1500 روپے کی گئی ہے اس کے علاوہ اسمارٹ کارڈ کی تجدید کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
نارمل شناختی کارڈ کی فیس 200 روپے سے بڑھ کر اب 400 رے، اور 1600 روپے میں بننے والا ایگزیکٹو شناختی کارڈ اب 2500 روپے میں بنے گا جب کہ اورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی فیسوں میں چند سو روپے کمی کی گئی ہے۔ وپشناختی کارڈ کی فیسیں بڑھانے کی منظوری گزٹ آف پاکستان نے دی ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment