Friday, 29 November 2024


مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی نیب کے گواہ ظاہر شاہ پر جرح مکمل

 

ایمز ٹی و©ی (اسلام آباد) احتساب عدالت میں لندن فیلٹس ریفرنس کی سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے نیب کے گواہ ظاہر شاہ پر جرح مکمل کر لی۔سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔سماعت کے دوران نوازشریف اور مریم نواز چلے گئے جبکہ کیپٹن صفدر موجود رہے۔

جرح کے دوران نیب کے گواہ ظاہرشاہ نے عدالت کوبتایا کہ والیم 10 کی کاپی رجسٹرار کے خط کے ذریعے حاصل کی، والیم 10متعلقہ کو آرڈینیشن آفیسرنے وصول کیا تھا۔

نیب پراسیکیوشن ونگ نے والیم ٹین کے لیے عدالت کوخط لکھا تھا۔ نیب نے سپریم کورٹ میں والیم دس وصول کرنےکی رسییونگ نہیں دی۔ والیم دس کا متعلقہ حصہ تفتیشی افسر کے علاوہ کسی کے ساتھ شئیر نہیں کیا۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے سوال کیا کہ کیا آپ کے علم میں ہے والیم دس کی کچھ دستاویزات میڈیا پر چلتی رہیں جس پر ظاہر شاہ نے کہا کہ وہ میڈیا کو بہت کم دیکھتے ہیں ،یہ ان کے علم میں نہیں۔امجد پرویز نے استفسار کیا کہ ستائیس مئی دو ہزار سترہ کے ایم ایل اے کا ریفرنس نمبر کیا ہے؟ گواہ ظاہر شاہ نے کہا کہ انھیں ریفرنس نمبر یاد نہیں۔جرح کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور امجد پرویز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

 

 

Share this article

Leave a comment