Friday, 29 November 2024


فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1325 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
 
بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1325 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کی کمی واقع ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر59 ہزار 100 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 657 روپے ہوگئی۔
 
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 660 روپے ہوگئی۔

 

 

Share this article

Leave a comment