Friday, 29 November 2024


وزیراعظم نے ٹنڈوجام گیس پروسیسنگ فیسیلٹی کا افتتاح کردیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نے ٹنڈوجام گیس پروسیسنگ فیسیلٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو وعدے کیے انہیں پورا کیا جارہاہے ،اہم قومی منصوبے کی تکمیل اور افتتاح پر خوشی ہے ۔منصوبو ں کی تکمیل نوازشریف اورن لیگ کے وژن کی عکاس ہے۔التوامیں پڑے منصوبوں پراہم فیصلے کیے ۔دگنی گیس سسٹم میں شامل ہورہی ہے،ملک میں گیس کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی گئی۔
شاہد خا قان نے کہا کہ قومی منصوبے نہ بننے سے سیکڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا،پہلے زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کیا اور نئے منصوبے شروع کیے۔ملکی ترقی کے دعوے کرنیوالے اپنے دور کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں،او جی ڈی سی ایل نے ثابت کیا کہ اپنا کام مقررہ وقت میں مکمل کرسکتی ہے۔ہم نے گیس کی فراہمی بہتر بنائی اور پلانٹس کی حالت کو بہتر کیا۔منصوبوں کی تکمیل ن لیگ اور نوازشریف کے وژن کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس جگہ موجود ہوں یہاں کی سڑک بھی ن لیگ نے بنائی۔عوامی خدمت مسلم لیگ ن کے حکومت کرنے کا طریقہ ہے۔ان منصوبوں اور شعبوں پر توجہ دی جن پر گزشتہ 65سالوں میں کام نہیں ہواتھا۔65سالوں میں یتنے کام نہیں ہوئے جتنے 5سالوں میں ہوئے ہیں ۔عوام نے حکومت کو آخری دن تک کام کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وا مان کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا۔ہمیشہ ملکی مسائل حل کرنے کی بات کی،ن لیگ نے ثابت کیا کہ ہم اپنے نہیں قوم کے کام کرتے ہیں ۔پیپلزپارٹی اورن لیگ کے کام دیکھ لیں ،فرق واضح نظرآئےگا۔جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے وہی بجٹ کے مخالف ہیں۔ماضی کے الزامات میں نہیں جاناچاہتے،گیس،بجلی کی صورتحال کیا تھی سب کو پتا تھا۔جب اقتدارملاتوامن وامان کی کیا صورتحال تھی سب جانتے ہیں۔
شاہد خاکان عباسی نے کہا کہ بجٹ میں سب سے زیادہ ریلیف عوام کودیا گیا ہے،حکومت ٹیکس نہ دینے والوں کا پیچھا کرے گی ۔ٹیکس ادا کرنا ایک شہری کا بنیادی فرض ہوتا ہے،چوائس نہیں ہوتی ۔جس نے ٹیکس ریفارمز پر تنقید کرنی ہے ، پہلے وہ بتائے کہ 5 سال میں کتنا ٹیکس دیا۔پاکستان کی تاریخ کی پہلی واٹر پالیسی پر اتفاق ہوا،آج یہ کوئلہ نکالا گیا ہے اور یہ ملکی استعمال میں آئے گا۔تھر کا کوئلہ زمین میں ہی رہتا اگر حکومت کوشش نہ کرتی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اکٹھا رکھنے،صوبوں میں ہم آہنگی کیلیے موٹرویزسے بڑا فزیکل طریقہ نہیں ۔دیا مر بھاشا ڈیم کےلیے پیسوں کی کمٹمنٹ کردی ہے،ہم نے عوام کو کام کرکے دکھایا ، جولائی میں فیصلہ آجائے گا ۔ہاں گیس یا بجلی نہیں ہے وہاں گیس اور بجلی مہیا کی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment