Friday, 29 November 2024


شہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی

کراچی : شہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا، پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے پارہ 43 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی میں پارہ 40 سے تجاوز کرگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈہوگیا، سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے، کراچی میں پارہ43ڈگری تک جانےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کےکم تناسب سےبھی گرمی زیادہ ہورہی ہے، ہوا میں نمی کاتناسب صرف11فیصدہے سمندری ہوائیں چلنے کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ آج کراچی میں پارہ43ڈگری تک جانےکاامکان ہے،محکمہ موسمیات
ڈی جی میٹ عبدالرشید کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سمندری ہوا کا بند ہونا ہے، گرمی کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔
ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اپر سندھ میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہوگیا ہے، کم دباؤ کے باعث سمندری ہوا بند ہوگئی ہے، کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے ہواچل رہی ہے، شمال مغرب سے چلنے والی والی گرم اور خشک ہوا کے نتیجے میں23 مئی تک سورج قہر ڈھائے گا، جس کے بعد بتدریج موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوو الرٹ جاری کرتے ہوئے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کےالیکٹرک، پی ڈی ایم اے اوردیگرادروں کو بھی ایڈوائزری جاری کردی۔
شہر کے مختلف اسپتالوں میں بھی ہیٹ ویوو سے بچاؤ کے انتظامات کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے شہری غیرضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں ۔
گرمی کی شدت میں اضافے اور حبس کے باعث ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

Leave a comment