Friday, 29 November 2024


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا درجہ حرارت میں غیر یقینی تبدیلی

 

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران سمندری ہوائیں مکمل طورپر بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24گھنٹے کے دوران سمندری ہوائیں مکمل طورپر بحال ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ بدھ کو مجموعی طورپر شہر میں گرمی کی شدت زیادہ رہی حبس اور لو چلتی رہی شہر میں گرم اور خشک موسم ریکارڈ کیا گیا تاہم آج (جمعرات) کو درجہ حرارت میں گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں کمی آنے کا امکان ہے۔
بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 43.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا گزشتہ روزبھی شہر میں کئی روز سے جاری گرمی کی لہر کے اثرات نمایاں رہے دوپہر تک ہوا میں نمی کا تناسب کم تھا اچانک شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ گیا سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کے بعد نمی کاتناسب 34 فیصد تک بڑھا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے48 گھنٹوں کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار معمول سے بڑھ جانے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی آجائے گی محکمہ موسمیات نے آج (جمعرات ) کو گرمی کی شدت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بدھ کے روز شدید گرمی سے معمولات زندگی متاثر رہے شہریوں نے دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جس سے سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا ،بدھ کو شہر کی سڑکوں پر رضاکاروں اور شہریوں نے جگہ جگہ شہریوں کو سر پر رکھنے کے لیے گیلے تولیے پیش کیے اور سر پر ٹھنڈا پانی ڈالنے کا اہتمام کیا تھا جس سے گرمی سے پریشان ہزاروں شہریوں کی طبیعت بحال ہوگئی۔
واضح رہے کہ رواں سال شدید گرمی کی لہر سے متعلق آگہی ہونے کے باعث شہریوں نے احتیاطی اقدامات کے تحت شدید گرمی میں کام کرنے اور باہر نکلنے سے گریز کیا ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment