Friday, 29 November 2024


فیس بک کی ایک اور دلچسپ فیچر کی تیاری

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے ایک نئی سروس کے ذریعے گھریلو امور کی سہولیات فراہم کرنے کے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں امریکا میں گھرکی صفائی کرنے والے، پلمبر، کانٹریکٹر، الیکٹریشن اور دیگر عملہ اور ان کی سروسز کو صارفین سے جوڑا جائے گا۔ اس طرح اچھی شہرت کے پروفیشنلز سے لوگ اپنے گھریلو امور میں مدد حاصل کرسکیں گے۔ یہ سروس پہلے سے جاری مارکیٹ پلیس کے تحت لانچ کی گئی ہے۔
فی الحال اس سروس میں ہوم ایڈوائزر، پورش اور ہینڈی جیسی کمپنیاں بطور تھرڈ پارٹی اپنی سہولیات فراہم کررہی ہیں کیونکہ فیس بک پر اپنے گھریلو مسائل کے بارے میں صارفین رائے (ریکمنڈیشنز) طلب کرتے رہتے ہیں۔
اس موقع پر فیس بک کے پراڈکٹ مینیجر نے بتایا کہ امریکا میں سب سے زیادہ اسی موضوع پر عوامی رائے طلب کی جاتی ہے اور اب تین مشہور کمپنیوں کے تعاون سے لوگوں کو مکان بنانے یا اس سے وابستہ مسائل حل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ ہوم سروسز کا عملہ بعد ازاں خود صارف سے میسنجر پر رابطہ بھی کرسکے گا۔
مارکیٹ پلیس سروسز میں ان گنت کیٹگریز شامل کی گئی ہیں جو گھریلو امور کے لحاظ سے مرتب کی گئی ہیں۔ کاموں کے زمرے پر کلک کرنے کے بعد ایک چھوٹا سا فارم بھی بھرنا ہوگا جس میں کام اور گھر کی نوعیت کے بارے میں پوچھا جاسکتا ہے۔ مثلاً گھر کی صفائی کروانی ہے تو کمروں کی تعداد یا مکان کا رقبہ پوچھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد سینڈ کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ اگلے مرحلے میں سروس فراہم کرنے والے نمائندے میسنجر پر خود آپ سے رابطہ کریں گے۔
تاہم فیس بک پر تھرڈ پارٹی کمپنیاں اس کا مرکز ہیں اور انہیں بھی فیس بک پر اپنا پیج بنانا ہوگا جس سے خود فیس بک صارفین کی تعداد بڑھے گی۔ تاہم فیس بک نے کمپنیوں کے منافع میں سے اپنے حصے کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ چند ہفتوں میں یہ فیچر فیس بک ایپ پر بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment