Friday, 29 November 2024


پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 5 سال پہلے کے مقابلے میں کم ہوگیا

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ غلط دعویٰ کیا کہ پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 5 سال پہلے کے مقابلے میں کم ہوگیا ہے۔
اپنی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے تمام وفاقی ملازمین کے لیے 3 اعزازی تنخواہیں دینے کی بات کو دہرایا تاہم ان کے فوری بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اس حوالے سے جھجک کا شکار رہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ دعویٰ کیا کہ مالی سال 2016-17کے اختتام تک مجموعی قومی پیداوار کے حوالے سے غیر ملکی قرضے 20.5فیصد رہے جو پیپلزپارٹی کی حکومت کے آخری سال کے مقابلے میں 21.4 فیصد کم ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے خاتمے سے 3 روز قبل کی گئی پریس کانفرنس میں غلط اعداد و شمار پیش کیے، بظاہر وزیر اعظم کی اس پریس کانفرنس کا مقصد ن لیگ کی حکومت پر قرضوں کے حوالے سے کی جانے والی مسلسل تنقید کو کم کرنا تھا۔

Share this article

Leave a comment