Friday, 29 November 2024


حکومت نے پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں 7 روپے سے زائد اضافے کا مکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) عالمی مارکیٹ میں ہونے والے ردوبدل کے تناظر میں سمری تیار کرکے وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 10 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5.61 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.25 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.87 فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment