Friday, 29 November 2024


پنجاب کو نیا وزیراعلیٰ مل گیا

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کو نگراں وزیر اعلی پنجاب مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سرداررضا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے چار ناموں ایڈمرل (ر) ذکاء اللہ، جسٹس (ر) سائر علی، پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے باہمی مشاورت کے بعد پروفیسر حسن عسکری کے نام پر اتفاق کیا اور پھر اس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ حسن عسکری کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
پروفیسر حسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کیا ہے اور انہیں 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پرحکومت اوراپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment