Thursday, 28 November 2024


زینب قتل کیس کی سماعت 28 جون کو ہوگی

 

ایمزٹی وی(لاہور)ہائی کورٹ نے زینب کے قاتل عمران کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے زینب کے والد محمد امین کی درخواست پرسماعت کی. درخواست گزارکے وکیل اشتیاق چوہدری نے بتایا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اورانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مجرم کو سرعام پھانسی دی جا سکتی ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا جائے ۔ جسٹس انوارلحق نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے ہیں یا نہیں. ہائیکورٹ نے اس بارے میں بھی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے. درخواست پر مزید سماعت 28 جون کو ہوگی۔

 

 

Share this article

Leave a comment