Friday, 29 November 2024


بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،ے صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کا بوجھ

 ایمزٹی وی(تجارت)نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت نیپراہیڈکوارٹرمیں ہوئی۔

سی پی پی اے نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا تھاکہ مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 29پیسے فی یونٹ رہی ہے، مئی میں مہنگے فرنس آئل سے19.30 فیصدبجلی پیداکی گئی جس کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment