Saturday, 30 November 2024


الیکشن 2018، الیکشن کمیشن نے اافسران پر پابندی عائد کردی

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات پر ریٹرننگ افسران نے الیکشن ڈیوٹی کے بارے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا، جس کے تحت تمام پولنگ افسران، اسسٹنٹ پولنگ افسران سمیت تمام ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیوٹی افسران، ملازمین کو پولنگ کی تاریخ 25 جولائی تک موبائل فون24 گھنٹے آن رکھنے اور اٹینڈ کرنے کے بھی سخت احکام جاری کیے گئے ہیں جب کہ بخار، کھانسی، سر درد کی بنیاد پر چھٹی نہیں دی جائے گی، صرف سنگین معاملہ ہارٹ اٹیک، زچگی اور ٹریفک حادثے کی بنیاد پر چھٹی دی جائے گی یا جس ملازم کی 25 جولائی کو شادی ہے وہ شادی دستاویز کے ساتھ چھٹی لے سکے گا۔
ریٹرننگ افسران نے موبائل فون آن رکھنے اور اٹینڈ کرنا لازمی قرار دینے پر خود افسران کو فون کر کے ان کی مانیٹرنگ بھی شروع کر دی، ضلع راولپنڈی میں فون اٹینڈ نہ کرنے والے 11 افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انھیں آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔

 

Share this article

Leave a comment