Friday, 29 November 2024


اس سال پولیو کا کوئی کیس کراچی اور سندھ میں سامنے نہیں آیا، کمشنرکراچی

 

ایمزٹی وی(صحت)کمشنر کراچی محمد صالح احمد فاروقی نے انڈپینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ برائے انسداد پولیو ے وفد سے ملا قات کی۔ ملاقات کے دوران نہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمہ کے لئے ترجیحی اقدامات کئے ہیں اور ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے کہ جلد از جلد ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو اور قوم کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنایا جا سکے۔
انڈپینڈینٹ مانیٹرنگ بورڈ برائے انسداد پولیو کا وفد ان دنوں پاکستان میں انسداد پولیو کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کر رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں وفد نے کراچی کا دورہ بھی کیا اور کمشنر کراچی سے ملاقات کی اور انسداد پولیو کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور انہیں بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔
کمشنر نے کہا کہ اس سال پولیو کا کوئی کیس کراچی اور سندھ میں سامنے نہیں آیا ، کراچی میں انسداد پولیو کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر ز مربوط کوششیں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کو جلد سے جلد پولیو سے پاک ملک بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں کا تعلق ان یونین کونسلوں سے
ہے جہاں اکثریت کچی آبادیوں کی ہیں یاجہاں طبی سہولتوں اور شہری سہولتوں کو بہتر بنانے اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کی درخواست پر روٹری انٹرنیشنل نے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔
 

 

Share this article

Leave a comment