Friday, 29 November 2024


فخر زمان کی لمبی چھلانگ نے سر فخر سے بلند کردیا

 ایمزٹی وی(اسپورٹس)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان 44 درجے کی لمبی چھلانگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

سہ ملکی سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ فخر زمان کو رینکنگ میں بڑی ترقی کی صورت میں ملا ہے، سیریز کے دوران کیریئر بیسٹ 91 رنز سمیت 278 رنز بنانے والے فخر زمان 43 ویں نمبر سے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی 172 رنز کی اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ 3 درجے بہتری کےساتھ ٹاپ پوزیشن پر آ گئے ہیں، بھارتی بیٹسمین لوکیش راہول تیسرے پوزیشن سنبھال لی ہے، کولن منرو تنزلی کے ساتھ چوتھے، بابر اعظم 5 ویں، گلین میکسویل چھٹے، ایون لیوس 7 ویں، مارٹن گپٹل 8ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ایلکس ہیلز 9 ویں پوزیشن پر برقرار جبکہ ڈارسی شارٹ ترقی کرتے ہوئے 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment