Friday, 29 November 2024


ایل ایل بی کےامتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال اول ،دوئم اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے لئے امتحانی فارم16تا 31 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ اپنی امتحانی فیس 10500روپے ایچ بی ایل،یوبی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment