Friday, 29 November 2024


ثانوی تعلیمی بورڈ نے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی ہدایت کردی

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات برائے سال 2019جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر) طلباء وطالبات کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ انرولمنٹ فارم 6اگست سے 28ستمبر 2018تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جاسکیں گے یہ تمام فارمز اسکولوں کے سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ انرولمنٹ فارمز بورڈ آفس کے ایگزامینیشن اسٹور ، بورڈ سے ملحق نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری، بینک ،یونائیٹڈ بینک پر بھی دستیاب ہوں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ28ستمبر 2018 کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
دریں اثنا ایسے امیدوار جو سالانہ امتحان سال 2018 جماعت دہم سائنس گروپ (ریگولرو پرائیویٹ) میں شریک ہوئے مگر اپنی کسی بھی قسم کی دستاویزات فارم کے ساتھ جمع نہیں کروا سکے ہیں ان تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 3اور 4اگست تک لازمی بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن کمرہ نمبر 11 بلاکAمیں اپنی دستاویزات جمع کروا دیں نہیں تو ان کا رزلٹ روک لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تبدیل شدہ اسکول کی اوریجنل پرمیشن،ایڈمٹ کارڈ کی فوٹو کاپی، نہم اور دہم جماعت کے ایک ساتھ امتحانات، ایڈیشنل پیپرز، امپروومنٹ آف گریڈ کی اصل پرمیشن اور رجسٹریشن، اسپیشل چانس دینے والے اپنا انرولمنٹ، رجسٹریشن اور ایڈمٹ کارڈ کی کاپی، دیگر بورڈ سے نہم جماعت کا امتحان پاس کر کے میٹرک بورڈ سے الحاق ہونے والے امیدوار بھی اپنا انرولمنٹ، اصل پرمیشن، رجسٹریشن اور ایڈمٹ کارڈ کی فوٹو کاپی جلد از جلد جمع کروا دیں۔

 

Share this article

Leave a comment