Friday, 29 November 2024


عمران خان نیب پشاورکے دفتر میں پیش ہو گئے

 

 
ایمز ٹی وی(پشاور) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیلی کاپٹرکیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پشاور آفس میں پیش ہوگئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں قومی احتساب بیورو کے پشاور آفس میں پیش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو نیب کی جانب سے 15 سوالات پرمشتمل پرایک سوالنامہ دیا جائے گا۔
نیب خیبرپختونخواہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کے کیس میں آج طلب کیا تھا۔
سرکاری ہیلی کاپٹرکے کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سمیت دیگر افسران پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ نیب نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
عمران خان کے وکیل بابراعوان کی جانب سے نیب کو مراسلے کے ذریعے جواب بھجوایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں اس لیے 18 جولائی کو وہ نیب میں پیش نہیں ہوسکتے۔
مراسلے میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کے فوری بعد عمران خان نیب کے سامنے پیش ہوں گے انہوں نے نیب سے درخواست کی تھی کہ قومی احتساب بیورو مناسب سمجھے تو آئندہ سماعت کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقررکرلے۔
واضح رہے کہ رواں سال 2 فروری کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر نیب کے سربراہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوانکوائری کاحکم دیا تھا

 

Share this article

Leave a comment