Friday, 29 November 2024


پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ

 

ایمز ٹی وی(کراچی) حج مناسک کی ادائیگی کے لیے پاکستانی حجاج کرام کو سعودی عرب لے جانے والا قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ 70 عازمین حج کو جناح ٹرمنل پر چھوڑ کر سعودیہ روانہ ہوگیا۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی غفلت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، حج مناسک کی ادائیگی کے جانے والے 70 پاکستانی عازمین حج کو قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ’پی کے 2077‘ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 70 عازمین حج میں خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے پی آئی اے حکام کی جانب سے کی جانے والی غفلت پر حج ٹرمنل پر شدید احتجاج کیا۔
پاکستان ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز پی کے 2077 میں افراد کی گنجائش کم ہونے کے باعث مسافروں کو کم کرنا پڑا۔
پی آئی اے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تھا، تاہم رہ جانے والے تمام عازمین حج کو ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے جنہیں رات دس بجے کی پرواز پی کے 731 سے سعودی عرب روانہ کیا جائے گا

 

 

Share this article

Leave a comment