Saturday, 30 November 2024


ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی کہانی لفظ بہ لفظ میڈیا کو کیوں اور کس نے بتائی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر ریلوے افسران پر برس پڑے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق ریلوے اجلاسوں کی اندرونی کہانی باہر آنے پر شیخ رشید پریشان ہو گئے اور آج جیسے ہی اجلاس شروع ہوا شیخ رشید افسران پر برس پڑے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز اجلاس کی کہانی لفظ بہ لفظ میڈیا کو کیوں اور کس نے بتائی، شیخ رشید نے اجلاس میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کیا ہوتا ہے، کوئی کسی کونہیں بتائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے منصوبوں کی تعریف کی جب کہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے۔

 

Share this article

Leave a comment