Friday, 29 November 2024


پاکستان پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو تقسیم کردیا،سراج الحق

 

ایمز ٹی وی(لاہور) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تنہا پرواز نے اپوزیشن کو تقسیم کردیا، صدارتی امیدوار کیلئے اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت تک نہیں کی گئی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کا نام دینے سے پہلے پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے کوئی مشاورت نہیں کی۔
اپوزیشن بھی صدارتی امیدوار کیلئے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی، سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تنہا پرواز نے اپوزیشن کو تقسیم کردیا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو حتمی طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی ہیں۔ صدارتی انتخاب کے لیے اب اپوزیشن کی جانب سے دو امیدوار حکومتی امیدوار کا مقابلہ کریں گے۔
اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری سے اعتزاز احسن کو ہٹا کر اپنی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا جس پر انہیں صاف جواب دے دیا گیا کہ پیپلز پارٹی آپ کی حمایت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ملک کے نئے صدر کا انتخاب چار ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق 30 اگست کو حتمی فہرست جاری ہوگی۔

 

Share this article

Leave a comment