Friday, 29 November 2024


یومِ دفاع کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے،آصف غفور

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی) یومِ دفاع و شہداء 2018 کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ میڈیا کا شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردارہے، شکریہ پاکستان میڈیا۔ہمیں پیارہےپاکستان سے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ دفاع و شہداء 2018 کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو خراج کرتے ہوئے پرومو جاری کیا، جس میں پاکستانی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے پیغامات شامل ہیں۔
 
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاکستانی میڈیا نے پاکستان شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور قوم کو آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، شکریہ پاکستان میڈیا۔
یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خصوصی پرومو جاری کیا تھا، جس میں نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی پاک فوج کی جانب سے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ مہم کے سلسلے میں ایک نئی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں پہلی بار ملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے۔
واضح رہے پاک فوج نے یوم دفاع و شہدا 2018 کو ’ہمیں پیار ہے پاکستان ’سے کے نام سے منفرد انداز میں منانے اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع و شہدا 2018 پر قوم کے شہیدوں اور ان کے گھر والوں کو یاد کیا جائے گا اور قوم سے درخواست کی تھی کہ وہ 6 ستمبر یومِ دفاع و شہدا پر تمام شہدا کے گھر جا کر انھیں خراجِ عقیدت پیش کریں۔
خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، جس کا عنوان ہمیں پیار ہے پاکستان سے ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خصوصی پرومو میں نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment