Friday, 29 November 2024


14ویں ایشیا کپ، قومی ٹیم کا اعلان

 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 14ویں ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 14ویں ایشیا کپ کے لیے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں دوسرے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔
ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment