Thursday, 28 November 2024


بلوچستان کابینہ کے نئے وزراء آج حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد دو نئے وزراء آج حلف اٹھائیں گے۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق وزراء کی حلف برداری کی تقریب دن 11بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی، قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو نئے وزراء سے حلف لیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار عبدالرحمان کھیتران اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے اسد اللہ بلوچ کو کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔

پہلے مرحلے میں بلوچستان کی کابینہ میں 10وزراء حلف اٹھا چکے ہیں جبکہ چار مشیر بھی نام زد کیے جاچکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment