Friday, 29 November 2024


محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

 

ایمز ٹی وی(کراچی) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔
محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں تاہم مفتی منیب الرحمان ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہ محرم کے چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے۔
چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 11 ستمبر بروز منگل اور یوم عاشور 20 ستمبر کو ہوگا۔
خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں اور مختلف شہروں میں دفعہ144نافذ کردی گئی ہے جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
سندھ حکومت محرم الحرام نے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment