Friday, 29 November 2024


یہ سب کیمرے کا کمال ہے سرجری کا نہیں‘‘۔

 

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے لوگوں کی جانب سے  چہرے پر سرجری کرانے اوررنگ کورا کرنےکے انجیکشن لگوانے کے الزامات کا جواب دیا ہے۔

اداکارہ و ماڈل عائزہ خان  نے حال ہی میں کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ پہلے سے مختلف نظرآرہی ہیں اور ان کا رنگ بھی گورا لگ رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ کے گورے رنگ پر تنقید کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اپنی ناک اور چہرے کی سرجری کرائی ہے جب کہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ عائزہ خان نے دیگر اداکاراؤں کی طرح رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوائے ہیں۔

تاہم عائزہ خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کابھرپور انداز میں دفاع کیا اور جواب دیتے ہوئےکہا  کہ ’’میں نے نہ ہی چہرے پر کوئی سرجری کرائی ہے اور نہ گورا ہونے کے انجیکشن لگائے ہیں، میرا رنگ جیسا بچپن میں تھا ویسا اب بھی ہے، لوگ وقت کے ساتھ بدلتے ہیں اور مزید خوبصورت ہوجاتے ہیں، یہ سب کیمرے کا کمال ہے سرجری کا نہیں‘‘۔

 

Share this article

Leave a comment