Thursday, 28 November 2024


میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلوں کا اعلان

کراچی: سندھ بھر کے سرکاری میڈیکل کالجوں اور جامعات میاں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول میں داخلوں کا آغاز جمعہ 28 ستمبر سے ہوگا داخلوں کے لیے پروسپیکٹس اور فارمز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام 28 ستمبر سے حاصل کیے جا سکیں گے اور 09اکتوبر تک جمع ہوں گے جس کے بعد داخلے کے خواہشمند طلبا کے فارمز کی جانچ کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ،حیدرآباد میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور لاڑکانہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں کی جائے گی ۔ داخلہ ٹیسٹ 28اکتوبر کو نجی ٹیسٹنگ سروس کے زیر اہتمام مقررہ مراکز پر ہو گا۔ داخلوں کے دوران پی ایم ڈی سی کے مروجہ نئے اصولوں کی سختی سے پابندی کی جائے گی ۔پاکستان میں پہلی بارسندھ کے تمام کالجوں میں داخلے کا عمل ایک ہی یونیورسٹی کے زیر انتظام کیا جارہا ہے جس کے تحت 9 میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ٹیسٹ ہوں گے جن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، ڈاو میڈیکل یونیورسٹی، شہید بینظیر بھٹو

یونیورسٹی لیاری کراچی، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی فار ویمن نوابشاہ، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ،گمبٹ میڈیکل کالج اور خیرپور میڈیکل کالج شامل ہیں۔ داخلہ کمیٹی کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں شرکت کے لیئے امیدوار کا ٹیسٹ دینالازمی ہوگا، داخلہ فارم اور پراسپیکٹس ۱۰۰ روپے میں ٹی سی ایس کے مراکز سے دستایب ہوں گے ۱۰۰ روپے سروس چارجز جبکہ ۲۰۰ روپے ٹرانسپورٹ چاجز کی مد میں امیدواروں کو ادا کرنے ہوں گے جب کہ امیدواروں کوہارڈ کاپی کے ساتھ آن لائن فارم بھی بھرنا ہوگا جس کا پتہ www.jsmu.edu.pk, www.lumhs.edu.pk ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment