Friday, 29 November 2024


پاکستان اور کویت خطے کی ترقی واستحکام پرمشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں

 

نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورکویت خطے کی ترقی واستحکام پر مشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔
نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے کویتی نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کویت سے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے کی ترقی واستحکام پرمشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کویت کے نائب وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ تیل کی تلاش، زراعت میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔
کویت کے نائب وزیراعظم نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو دورہ کویت کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا کہ جلد کویت کا دورہ کروں گا۔
شیخ صباح خالد الحماد الصباح نے دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کوسراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں مضبوط سیاسی واقتصادی روابط قائم ہیں۔
کویت کے نائب وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات میں وسعت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطےمیں توانائی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں، کچھ رکن ممالک میں توانائی بحران اور کچھ کے پاس وافر ذخائر ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment