Friday, 29 November 2024


منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 16 اکتوبرتک ملتوی

 

کراچی : منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔
منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران، آصف علی زرداری، فریال تالپور انورمجید اور ان کے تینوں بیٹے عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے۔
انورمجید کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے دلائل دینے سے نہیں کیا۔
بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں اس کےبعد فیصلہ کریں گے۔
انورمجید کے وکیل نے استدعا کی ایف آئی اے کو حتمی چالان پیش کرنے کا کہا جائے جس پرعدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے اس لیے ہم ایف آئی اے کو چالان کے لیے ٹائم فریم کا کہہ سکتے ہیں۔
بینکنگ کورٹ نے دیگرملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 16 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

 

Share this article

Leave a comment