Friday, 29 November 2024


قطرکی ایک لاکھ ہنر مند افراد کو ملازمتیں دینے کی پیشکش کر دی

 

نیو یارک : قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمٰن پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ایک لاکھ ہنر مند افراد کو ملازمتیں دینے کی پیشکش کر دی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکی شہر نیو یارک میں موجود پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب محمد بن عبد الرحمٰن نے ملاقات کی، دوران ملاقات دونوں وزراء خارجہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔
قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمٰن نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران خارجہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ورکرز کو ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان کویت سے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے کی ترقی و استحکام پرمشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔
ان کا کویتی نائب وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیل کی تلاش، زراعت میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔

 

Share this article

Leave a comment