Friday, 29 November 2024


حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے اعلان کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ماہ کی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اوگرا نے گزشتہ روز پیٹرولیم ڈویژن کوپیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4،4 روپے اضافے کی سمری بھیجی تھی ۔

وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے 

 

Share this article

Leave a comment