Friday, 29 November 2024


محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کردی

 سندھ کے ضلع تھرپارکر میں زمین پر ہوا کے کم دباؤکے باعث کراچی میں آج سے 3 روزہ گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3روزہ گرمی کی لہر کا امکان ہے جس کی وجہ ضلع تھرپارکر کے اوپر موجود ہوا کا کم دباؤ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر تک درجہ حرارت معمول سے بڑھ سکتا ہے، ہفتے اور اتوارکوگرمی کاپارہ بالترتیب 39اور40ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ اس دوران لوکے تھپیڑے بھی چل سکتے ہیں، گرمی کی لہر کے دوران ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کا بھی امکان ہے،سمندر کی جنوب مغربی سمت کے بجائے شمال مغربی گرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جمعے کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 87فیصدجبکہ دن بھر61فیصد ریکارڈ ہوا، جمعے کو سمندری ہوائیں بھی بند ہوئیں تاہم شام کے وقت سمندرکی بند ہوائیں بحال ہوگئیں۔

Share this article

Leave a comment