Friday, 29 November 2024


ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

 

امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے75 پیسے کا اضافہ ہوگیا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔

اواضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے وزیراعظم نے مذاکرات کی منظوری دیدی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment