Friday, 29 November 2024


آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کردیا

پاکستانی معیشت میں چین کی شمولیت تشویش ناک ہے،آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں چینی سرمایا کاری اسلام آباد کو فائدہ اور نقصان دونوں ہی دے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ماہر معاشیات (مورس اوبسٹ فیلڈآئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے باقاعدہ طور پر آئی ایم ایف سے مالی امداد کے لئے رابطہ نہیں کیا ہے،پاکستان کے بڑھتے ہوئے مالی خسارے،کم ہوتے زر مبادلہ کے زخائر اور غیر لچکدار کرنسی کی وجہ سے اسے سرما یا کاری کے بڑے خلا کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف کے ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ اگر عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان ساتھ مذاکرات میں شامل ہو جاتا ہے تو اس کا مقصد اصلاحات ہوگاجو پاکستان کی ملکی صلاحیت کو بہت وسیع کردے گا

 

Share this article

Leave a comment