اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ڈیفالٹ کاؤٹر پر ڈال دیا۔
قومی ایئر لائن کو سالانہ اجلاس نہ بلانے اور سالانہ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹ کاؤنٹر میں ڈالا گیا، جس کے نتیجے میں اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی خرید و فروخت آج سے معطل ہوگئی ہے۔
پی آئی اے شیئرز کی خرید و فروخت نوے دن کے لئے معطل کی گئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے انتظامیہ کو اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ قومی ایئر لائن نے دو سال سے سالانہ اکاوؤنٹس کی تفصیلات اسٹاک ایکسچینج میں جمع نہیں کرائی تھیں۔