Friday, 29 November 2024


زہریلے سانپوں کی اسمگلنگ ناکام

 

سندھ: محکمہ تحفظ جنگلی حیات بدین کی بڑی کارروائی، زہریلے سانپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔حکمہ تحفظ جنگلی حیات نے نوکوٹ سے کراچی جانے والی ایک مشکوک گاڑی سے 150 مختلف نایاب نسل کے سانپ برامد کر لیے۔ ملزم الہڈنو جوگی خوفناک سانپ کراچی پہنچاتا تها جہاں سے یہ مختلف ممالک کو اسمگل کیے جاتے تهے۔ خوفناک سانپوں کا زہر انتہائی قیمتی ہے جو کہ ان کی باقاعدہ فارمنگ کر کے نکالا جاتا ہے۔ ان سانپوں کا زہر اتنا خوفناک ہے کے ڈسے جانے والا شخص چند سیکنڈ میں موت کی آغوش میں پہنچ جاتا ہے۔
سانپوں میں 3 بلیک کوبرا، 30 سانس میں زہر چهوڑنے والے سانپ، 10 دو منہ والے سانپ، 15 کوراڑ اور 92 لنڈی نسل کے سانپ شامل ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 46-2018 درج کر لی گئی ہے۔ ملزم کو آج کورٹ میں چالان کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

 

Share this article

Leave a comment